سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کی جانب سے جاری کردہ ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ کے مطابق پروازوں کی درجہ بندی فلائٹ شیڈول کی باقاعدگی کے حساب سے کی گئی ہے۔
درجہ بندی میں جنوری سے جون 2023 کے دوران کی پرفارمنس کو دیکھا گیا ہے، قومی ایئرلائن اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔
اندرون ملک جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی کا تناسب 58 اعشاریہ 24 فیصد رہا، درجہ بندی کے اعتبار سے اول تا چہارم نجی ایئرلائن رہیں۔
رپورٹ کے مطابق نجی ایئرلائن کی پروازوں کی وقت پر روانگی کا تناسب قومی ایئرلائن سے بہت زیادہ بہتر رہا۔
جنوری تا جون 2023 کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد سب سے زیادہ متاثر رہی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
