ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر 2041 ٹیکس محصولات اکٹھے کیے، جولائی سے ستمبر تک ایف بی آر کا ہدف 1977 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے ستمبر میں 799 ارب ہدف کی نسبت 834 ارب اکٹھے کیے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، ابھی تک 18 لاکھ 90 ہزار لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کی ہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 18 لاکھ 75 ہزار ٹیکس ریٹرن فائل ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت 15 لاکھ زائد لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
