نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں ملکی معاشی و امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور نگران وزیراعظم دورہ امریکہ اور برطانیہ سے متعلق کابینہ ارکان کو بریف کریں گے۔
علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
