بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر دور میں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنے یک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برادر ملک چین کے قومی دن پر وہاں کے عوام اور حکومت کو مبارکباد اوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہر دور میں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی ایک نتیجہ ہیں، جس سے دنیا کو بہترین معاشی مواقع ملیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مضبوط پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی، جسے ہر دور میں نئی بلندیاں ملیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چین کے عوام اور حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
