ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو بدحال کیا گیا تو پورا ملک بد حال ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملیر نے ایک ریکارڈ اور تاریخ رقم کی ہے، یہ انتخابی جلسہ نہیں، انقلابی جلسہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ایک بریکنگ نیوز آئی ہے آج ایم کیو ایم نے ملیر کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت لی ہے، آج ہم ملیر جلسہ کرنے نہیں دل جیتنے آئے ہیں، کل سے ملیر کا چارج سمبھالنے ایم کیو ایم کے ذمہ دار آئیں گے، ملیر والوں تمہارے نگہبان آگئے ہیں، ہاں آگئے ہیں،22 اگست کے بعد ایم کیو ایم بکھری نہیں ہے نکھری ہے، اس 5 سال میں الحمدللہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے جو شیلنگ ہوئی تھی اس میں ایک ساتھ شہید ہوے تھے، قوم کو زندہ رکھنے آئے ہیں، ایم کیو ایم منزل پر پوری قوم کے ساتھ پہنچے گی، ہم اس ملک کے وارث ہیں،22 لاکھ جانوں کی قربانی دی، اسی شہر اور اس قوم کی دین ہے جو کچھ بھی آج پاکستان میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم کوئی نا انصافی نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم کو ایوانوں کی ضرورت نہیں، ایوانوں کو ایم کیو ایم کی ضرورت ہے، کچھ علاقے اور شہر ملکوں کی مجبوری ہوتے ہیں، جب تک خوشالی سر جھکا کر کراچی میں داخل نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم جنازے اٹھا کر منزلوں پر نہیں پرچم اٹھا کر منزل تک پہنچے گے، کراچی اب جزیہ نہیں دے گا، بلکہ اپنا حق لے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پاکستان کے حکمرانوں کو نوٹس دے رہی ہے ایم کیو ایم، اب آگے ناانصافی نہیں چلے گی، یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے، یہ ملیر ٹاؤن والوں کا جلسہ ہے باقی ایم کیو ایم اسٹیج کے اطراف ہے، ہم یہاں الیکشن نہیں، دل جیتنے آئے ہیں، انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے، جو راستہ منزل پر نہ پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان پانچ سالوں میں شہدا قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اس ملک کی تمام خوشحالی، شہر کراچی کی دی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے اجداد کی امانت ہے، کراچی اس ملک کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے، آپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بد حال ہو جائے گا، یہ جو ملیر والوں نے بائیکاٹ کا بائیکاٹ کیا ہے قابل تحسین ہے، یہ کونسے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے، آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گے، ہم نے 53 لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہے، آپ سب کو کامیاب جلسہ مبارک ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
