Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

آئی ایم ایف کے مطالبے پر  نگران حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے، پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کر گئی تھی، آئی ایم ایف نے گیس کا ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، ادارہ گیس کے ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے چھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے، ان کے لیے گیس مہنگی نہیں کی جائے گی، نگران حکومت نے گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔

جلد گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، صارفین اکتوبر تا دسمبر کے بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہو گا۔

کمرشل صارفین، تندور، ہوٹلوں، صنعتی صارفین اور سی این جی، کھاد کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version