Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کا ویزا ختم ہونیوالے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ویزا ختم ہونیوالے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ جن غیرملکیوں کی ویزامدت 3 اکتوبر کوختم ہو گی ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں گرفتارکیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے اب تک 6 ہزارغیرملکی شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں، 3 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد مزید کارروائی کو تیز کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد سےغیرقانونی گرفتارغیرملکیوں کی تعداد 398 ہو چکی ہے اور مختلف تھانوں میں 43 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version