Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران صوبائی حکومت پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،  محمد اعظم خان

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نےکہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

محمد اعظم خان نےکہا کہ نگران صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ایمیونائزیشن مہم کے تحت صوبے میں آج سے پانج روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جون 2022 سے اب تک صوبے میں پولیو سے بچاو کے کل 14 مختلف مہم چلائے گئے ہیں، سال 2014 میں خیبر پختونخواہ میں پولیو کے کل 247 کیسز تھے، سال 2019 میں صوبے میں پولیو کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اس وقت صوبے پولیو کے صرف دو کیسز رہ گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی مشترکہ اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت، سول انتظامیہ،  پولیس اور فوج سمیت ڈونر اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔

محمد اعظم خان نےکہا کہ صوبائی حکومت پولیو وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صوبے کے مخصوص جغرافیائی حالات وجہ سے پولیو وائرس کے خاتمے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت دیگر شراکت داروں کے تعاون سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے، افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، پشاور کے انوائرنمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کی موجودگی سنجیدہ مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ پولیو قطروں کے بارے میں بعض لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اشد ضروت ہے، اس سلسلے میں علمائے کرام کا کردار سب سے اہم ہے، اس مقصد کے لئے علماء کے ذریعے لوگوں کو شعور دینے کے سلسلے میں مؤثر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version