Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اہم ملاقات

اسلام آباد: قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے آرمی چیف کا وزیر اعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملکی قومی و داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس میں سول و عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز شریک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version