Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آرہی ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں التوا کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہے، الیکشن التوا ہوا تو بھرپور عوامی، جمہوری، پُرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل معیشت کی بہتری کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں، الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دو صوبوں کی نگران حکومتیں آئین سے بالاتر کام کررہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بھی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اداروں کی اسمگلنگ اور کرپشن کے خلاف کاروائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، اداروں کی بقا اور عزت اسی میں ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، جماعت اسلامی مسلسل سڑکوں پر ہے اور عوام کے لیے حق مانگ رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version