Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرملکی مبصرین کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا

غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 238 کے تحت بین الاقومی مبصرین کو مدعو کرنا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقومی مبصرین کی شرکت پر یقین رکھتا ہے، دفتر خارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی لسٹ الیکشن کمیشن کو مہیا کرے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ غیرملکی مبصرین کی شرکت سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے، اجلاس متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی ہے،حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فارم 5 عوام الناس کی اگاہی کے لیے شائع کر دی گئی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

علاوہ ازیں چند روز قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی فیس بک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی جس میں انتخابات کے دوران تشدد اور مس انفارمیشن کے حوالے سے فیس چک نے الیکشن کمیشن کو ویڈیوذ دکھائیں، فیس بک نے انتخابی عمل میں خواتین، نوجوانوں، قابلیت کے حامل افراد، ٹرانس جینڈر افراد اور دیگر پسماندہ گروہوں کی شرکت پر زور دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version