Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف واپس انتقام لینے نہیں بلکہ ترقی کا دور واپس لانے کیلئے آرہے ہیں، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس انتقام لینے کیلئے نہیں آرہے بلکہ ملک میں ترقی کا دور واپس لانے کیلئے آرہے ہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف نے لاہور میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ترقی کا سفر ختم کروایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وا پس آرہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف واپس انتقام لینے کیلئے نہیں آرہے بلکہ ملک میں ترقی کا دور واپس لانے کیلئے آرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی، 2018 کے الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، نوازشریف نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version