Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان چمن بارڈر پر افغان فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ،2 پاکستانی شہری شہید

پاک افغان چمن بارڈر پر افغان فوجی نے بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چمن بارڈر باب دوستی پر متعین افغان فوجی نے سہ پہر 4 بجے کے قریب فائرنگ کی، افغان فوجی کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد بنے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زیرو لائن پر افغان جانب کھلنے والے گیٹ پر پیش آیا، افغان فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ سے 12 سالہ پاکستانی بچے سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے جبکہ واقعے میں 1 بچہ زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے مزید جانی نقصان سے بچنے اور مسافروں کی موجودگی کے باعث جوابی فائرنگ سے گریز کیا، جاں بحق افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کردی گئی ہے جبکہ زخمی بچے کا علاج  بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے کہ مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کریں، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنے سیکیورٹی اہلکاروں  کو کنٹرول کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے نظم وضبط یقینی بنایا جائے، پاکستان مثبت و تعمیری باہمی تعلقات کے لیے پرعزم ہے جبکہ پاکستان مثبت اور تعمیری تعلقات کے ذریعے امن،خوشحالی اور ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کیلئے کاربند ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنے دستوں پر نظم و ضبط لاگو کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات خلوص نیت اور مقاصد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں