وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے زخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر لوٹ مار کا بازار سرگرم ہے، رائٹرز نے بھارتی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے زخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں، بھارت کشمیریوں کے وسائل انکی مرضی کے بغیر استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کا نہ صرف خون بہا رہا ہے بلکہ کشمیریوں کے وسائل پر بھی قابض ہے، عالمی دنیا بھارت کو پاپند کرے کہ کشمیریوں کے وسائل پر کشمیریوں کو حق دیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
