Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتساب کے بغیر نظام نہیں چل سکتا، طلال چوہدری

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف شیڈول کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، جن قوتوں کی خواہش تھی کہ نواز شریف واپس نہ انہیں علم ہوگیا کہ میاں صاحب آ رہے ہیں، مینار پاکستان پر عام سیاسی جلسہ یا تقریر نہیں ن لیگ ملک کی تقدیر کا بیانیہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی کی ضرورت نہیں پاکستان کو وزیر اعظم نواز شریف کی ضرورت ہے، نواز شریف اپنی تقریر میں قوم سے سچ بولیں گے، مسائل پر قابل عمل حل پیش کریں گے،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر پاکستان کا بیڑہ بٹھا دیا گیا ہے، الیکشن میں ووٹ سے حکومت اقتدار کے ساتھ اختیار بھی چاہتے ہیں، ن لیگ کا ایک ہی خاصہ ہے ریلیف، ریلیف اور ریلیف۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بیانیہ اور پلان کا اعلان مینار پاکستان پر ہو گا، ہم نے 16 ماہ میں مشکل فیصلوں سے جو قیمت ادا کی وہ سیاست، مقبولیت اور پارٹی سے اہم ہے، فری اینڈ فئیر الیکشن لیول پلئینگ فیلڈ کے بغیر نہیں ہو سکت، دھوکے،خواب اور نعرے کی بجائے کاردگردگی کی بنیاد پر الیکشن چاہتے ہیں،62 ،63 لگانے کے لئے ترازو ایک ہونا چاہیئے، عمران خان پر 62 ،63 کا اطلاق نہیں ہو گا یہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس نہیں چھوڑا وہ پولنگ اسٹیشن کیسے چھوڑیں گے، ن لیگ نواز شریف کی تقریر سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے کاردگردگی کے میدان میں بھی موازنہ کریں، احتساب کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ،ہمارے نعرے روٹی، روٹی، روٹی کے بیچ احتساب آئے گا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن میں پنجاب میں کسی پارٹی کے ساتھ الائنس زیر غور نہیں ہے، ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کریں گے 2 سے 3 امیدوار ہر حلقے میں موجود ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version