Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزادکشمیر کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، سمیع سعید

سمیع سعید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطاق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق کی نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے آزادکشمیر میں زیر تکمیل منصوبہ جات اور ترقیاتی فنڈز کی ریلیزکے حوالے سے ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی، رٹھوعہ ہریام پل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق نے یہ بھی کہا کہ سی ٹی ڈی کا پراجیکٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، اس کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں جبکہ ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کو یقینی بنایا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، وفاقی حکومت آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے گی۔

ملاقات میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا،  ممبر انفراسٹرکچر، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version