Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےکہا ہےکہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

نواز شریف نےکہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراو کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version