Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کر دیے گئے۔

ایف بی آر نے افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد کر دی، فنانشل سیکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی، بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہونگی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پاک افغان ٹرانزٹ آپریشن کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے، افغانستان کیلئے سامان کی کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے زریعے نگرانی ہو گی، گڈز ڈکلیئریشن کے بعد کم از کم 25 فیصد ٹرانزٹ گڈز کی اسکینگ کی جائے گی، رسک مینجمنٹ سسٹم کھیپ میں سے کم از کم 10 فیصد سامان کا معائنہ کرے گا، کلیئرنس کے بعد سامان متعلقہ ٹرمینل کو ڈلیوری اور سیلنگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ-ان لینڈ ریونیو کراچی نے کچھ دن قبل 314 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ-ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ٹیکس فراڈ پکڑا ہے، ایف بی آر انٹرنل آڈٹ کراچی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے 314 ارب روہے کا ٹیکس فراڈ کیا ہے، کے ایچ اینڈ سنز نامی کمپنی کاغذات میں ہے کمپنی کا کوئی وجود نہیں ہے، فراڈ کمپنی بے نامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی، کمپنی نے آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا تھا، رجسٹریشن کے لئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح مارکیٹ، کراچی کا پتہ درج تھا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 314 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہونے کے بعد بھی ایف بی آر کی جانب سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، ایف آئی آر درج نہ ہونے سے ملزمان بیرون ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، جعلی کمپنی کو متعدد غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version