پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا مطالبہ عام انتخابات ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو اپنا گھر اپنا پروگرام شروع کیا تھا، اس پروگرام سے ذولفقار بھٹو کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ تھا وہ پورہ ہوگا، ہمارا یہ منصوبہ عوام کے لیے بہت مفید ثابت گا، اس منصوبے کو نہ صرف مکمل کریں گے بلکہ دوسرے صوبوں کو تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے دور میں ہم نے فلسطین کے آواز اٹھائی تھی، پاکستان کی عوام نے ہمیشہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے جمہوری پسند سیاسیدان یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات ہونے چاہیئں، انتخابات سے عوام کے نمائندے اسمبلیوں میں ہوتے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان انتخابات نہ کرانے کی بات کریں کیونکہ انہوں نے ایم آر ڈی جیسی تحریکیں چلائیں ہیں، ہر سیاسی جماعت کا یہ مطالبہ ہونا چاہے کہ ملک میں عام انتخابات ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب واپس آرہے تو پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہ کہا کہ میاں صاحب کو واپس آنا چاہیے، میں نے کہی بھی میاں صاحب کے آنے کا بینر یا پمفلیٹ نہیں دیکھا، نگران حکومت عوام کو کچھ نہی دے سکتی کیونکہ انکے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز اپنی پارٹی کی بنیاد پہ حصہ لے گی، الیکشن پی ڈی ایم یا کسی اور پلیٹ فارم سے کیوں لڑیں گے، پی ٹی آئی سے تب تک اتحاد نہی ہوگا جب تک 9 مئی کے واقعات سے بری نہیں ہوتے، اگر جنوری میں انتخابات نہیں ہوتے تو ہم سب ذمیدار ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
