چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور عالم اسلام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے فلسطین اسرائیل لڑائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ایک جیل بنا کر رکھ دینے کا ردعمل فلسطینیوں نے دیا ہے، حماس نے بہت سے اسرائیلی فوجی مارے اور یرغمال بنا لئے ہیں، فلسطینیوں نے اسرائیل سے بہت سا قبضہ کیا گیا علاقہ واپس لے لیا ہے، حماس کا ردعمل آئے روز کے اسرائیلی مظالم کا جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کا ساتھ دینے کا اعلان کرکے دونوں کے قابض ہونے کا اعلان کیا ہے طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ اسرائیلی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی تسلسل سے جاری رکھے ہوئے تھے، پاکستان سعودی عرب اور عالم اسلام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے، فلسطینی ریاست کا مرکز القدس شریف ہونا چاہئے۔
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر نگران وزیراعظم کا ردعمل
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل افسردہ ہے، ہم شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستوں کے حل میں مضمر ہے، جس میں ایک خود مختار ریاست فلسطین ہے جس کے دل میں القدس شریف ہے۔
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقن کے درمیان کشیدگی کو روکنے کا خواہ ہے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جب کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے اور دونوں ریاستوں کو کسی حل کی طرف لے جائے، امن و سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
