Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پی نے جلسوں کے حوالے سے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے جلسوں کے حوالے سے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا پاور شو اب خانیوال میں 28 اکتوبر کو ہو گا۔

پارٹی جلسوں کے نئے شیڈیول کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے جلسوں کی ترتیب میں قیادت کی مصروفیات اور نئی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے جزوی رد و بدل کیا گیا ہے، نئی ترتیب کے مطابق آئی پی پی اپنا پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو خانیوال میں کرے گی، جھنگ پاور شو 17 نومبر کو بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کسی بھی صورت تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے، تاہم یہ عوامی رابطے اور جلسے سینئر قیادت کی سربراہی میں ہی کئے جائیں گے، وقتی تاخیر ہمارے سفر کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا پہلا سیاسی پاور شو 13 اکتوبر کو جھنگ میں کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version