Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل اور حماس کے درمیان راکٹ حملے؛ صدر مملکت کا اہم بیان آ گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے، 70 سال میں بہت ظلم ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ حملے اور غزہ کی پٹی سے اچانک زمینی حملوں کے بعد اسرائیل نے حالتِ جنگ کا اعلان کردیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جوابی فضائی حملے کیے اور خبردار کیا کہ حماس کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ہم ابھی جنگ میں ہیں اور اس جنگ کو جیتیں گے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی جاں بحق اور خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حماس کے حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version