مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کا اپنے کارکنوں کے ساتھ پیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) وکلاء ونگ کا پارٹی قائد میاں نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کےلئے بے تاب ہیں، نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور استقبال کے لیے سیکیورٹی سے لے کر ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے، مسلم لیگ کی قیادت کا اپنے کارکنوں کے ساتھ پیار ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے وکلاء نوازشریف کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں، وکلاء برادری نے ہر موقع پر نوازشریف کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھی ٹوپی اور اجرک کے ساتھ ہم میاں نواز شریف کا استقبال کریں گے ، ہم نے بشیر میمن اور ن لیگ سے پیار کا اظہار دیکھ لیا جہاں پورے پاکستان کی عوام پرجوش ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ استقبال کے لئے دل سے جزبے پورے پاکستان کی عوام سے لاہور پہنچے گی، 21 اکٹومبر کو پاکستان بھر سے کارکنان بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے۔
