Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی  لیڈر ہیں، رانا تنویر

رانا تنویر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی  لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک پارٹی کے سربراہ ہیں اگر انہوں نے جرم کئے ہیں سزا تو ملے گی، راجہ ریاض اور شاہد خاقان سمیت سب کی ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ججز عدالتوں کو معلوم ہے نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، سو فیصد یقین ہے میاں نواز شریف کی ضمانت ہوگی مینار پاکستان خطاب کریں گے۔

رانا تنویر نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف نے لانڈھی سے اٹک تک جیل دیکھی ، وہ عمران نہیں جو ڈر جائے جبکہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی  لیڈر ہیں، میاں نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی کسی سے مدد نہیں لی ہمارے خلاف ہمیشہ الیکشن ریگنگ ہوئی جبکہ 1985کے الیکشن سب سے بڑی مثال ہیں دھاندلی ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی پی ٹی آئی کے لوگ بھی نالاں ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version