Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی

سندھ میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ملیریا کے 795 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادارے نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں ملیریا کے 326، حیدرآباد میں 290، میرپور خاص میں 141، شہید بینظیر آباد میں 30 جبکہ سکھر میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ملیریا کے 3 لاکھ 90 ہزار 605 کیسز رپورٹ ہوئے۔ حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے سب سے زیادہ 1 لاکھ 89 ہزار 287 کیسز جبکہ کراچی ڈویژن میں ملیریا کے سب سے کم 2 ہزار 605 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ملیریا سے دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ایک کا تعلق تھرپارکر اور ایک کا عمر کوٹ سے ہے۔

ملیریا کیا ہے؟

ملیریا ایک ایسا انفیکشن ہے جو کہ اُڑنے والے کیڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ یہ انفیکشن مچھروں کے زریعے ایک بندے سے دوسرے بندے تک پہنچتا ہے۔ یہ انفیکشن بعد میں سردی، بخار اور زکام کے جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔ اگر اسکا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوہ ہو سکتی ہے۔ بچوں میں ملیریا ہونے کے ذیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version