Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ الیکشن میں کونسی پارٹی کلین سوئپ کرے گی؟ سینئر سیاستدان کی اہم پیش گوئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا تنویر نے آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرنے والی پارٹی کا نام بتادیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا تنویر نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے والے ناکام ہونگے، نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں، سابق وزیراعظم نے کبھی کسی سے مدد نہیں لی، ہمارے خلاف ہمیشہ الیکشن ریگنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک پارٹی کے سربراہ ہیں، انہوں نے جرم کیے ہیں سزا تو ملے گی۔

رانا تنویر نے کہا کہ راجہ ریاض اور شاہد خاقان سمیت سب کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا، سب کومعلوم ہے نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے نواز شریف کی ضمانت ہوگی اور وہ مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے لانڈھی سے اٹک تک جیل دیکھی، نواز شریف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جو ڈر جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ،پی ٹی آئی کے لوگ بھی نالاں ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version