Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ اسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2050 سے تجاوز کر گئی ہے۔

1200 سے زائد افراد زخمی اور 1300 کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version