بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وطن کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر سمیت 2 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر سید علی رضا شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید قوم نے ارض وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں، قوم میجر سید علی رضا شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی جراَت اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی
بلاول بھٹو نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباشی بھی دی۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عزم کیا کہ وطن کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ ڈالیں گے، اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی زوب میں میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
آصف علی زرداری نے میجر علی رضا شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
