نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی جس میں وزیرِ نجکاری نے وزیرِ اعظم کو خسارے کا شکار قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے خسارے کا شکار قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کا شکار اداروں کی جلد سے جلد نجکاری ضروری ہے۔اس امر میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار لائق تحسین ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
