نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ گوادر میں جاری سی پیک کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی زیرصدارت سی پیک کے تحت گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کے حکام اور نمائندوں نے گوادر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
متعلقہ وزارتوں کے حکام نے کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، نیو انٹرنیشنل گوادر ایئرپورٹ، پاک چین ٹیکنیکل وکیشنل انسٹیٹیوٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، ایسٹ بے ایکسپریس، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی، پاک چین فرینڈشپ ہسپتال سمیت دیگر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ گوادر میں جاری سی پیک کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہے، ان تمام منصوبوں کی تکمیل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ان کا مسلسل جائزہ اور سخت مانیٹرنگ ضروری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ ادارے اور حکام جاری منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کے لئے فعال کردار ادا کریں، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی حکامکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
