Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے، وزیر ریلوے

نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیر ریلوے نے کیرنز ہسپتال کی ایمرجنسی، ٹائم لائن کے مطابق پبلک کیلیے کھولنے پر انتظامیہ کو شاباش دی اور ریلوے کے دیگر ہسپتال بھی دسمبر تک پبلک کیلیے کھولنے کی ہدایت دی۔

نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے، کیرنز ہسپتال میں عوام سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر سکیں گے، کیرن ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات شام کے اوقات میں پبلک کیلیے دستیاب ہوں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے سے بھی سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کی تشخیص کریں گے۔

نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے فریٹ آمدن بڑھنے پر انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ مال بردار ٹرینیں بڑھانے کیلیے ٹائم لائن کے ساتھ ایکشن پلان پیش کیا جائے، فریٹ آمدن میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version