Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی آمد پر خوشحالی واپس آرہی ہے،خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آمد پر خوشحالی واپس آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اپنی دور حکومت میں ہر سال مہنگائی کو کم کیا،21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور پہنچے گے، ہمارا انحصار صرف پاکستان کے عوام پر ہے، عوام پر انحصار ہماری طاقت ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین پر سخت ترین وقت آیا مگر وہ اپنے قائدین پر کھڑے رہے، ہمارا لیڈر وہ ہے جس نے پاکستان کو چلانے کے ترغیب دی، 2018 جیسے مشکل وقت میں بھی عوام نے ہمیں ووٹ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا پہلا دن ہو گا، نواز شریف کی آمد پر خوشحالی واپس آرہی ہے،نواز شریف نے دہشت گردی سے لڑ کر ملک کو پر امن کیا، کراچی میں امن لانے والے کا نام نواز شریف ہے،نواز شریف آئیں گے اور ان حالات کو قابو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں گے اور ان حالات کو قابو کریں گے، مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف کے تمام معاہدوں کو پورا کیا، اس لیڈر کو ویلکم کررہے ہیں جس نے باعزت مملکت بنایا، ہمارا ٹارگٹ ہمارے پاکستانی ہیں،ہماری پارٹی پر مشکل ترین وقت آیا ہم نے آنسو نہیں بہائے، ہم مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے، فیصل آباد:آج تھوڑی سے سختی آتی ہے تو ٹی وی پر آکر بتاتے ہیں کہ یہ منصوبہ بندی تھی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے لیڈر کا بڑا پن ہے ہمیں کبھی انتشار کا نہیں کہا، طلال چوہدری کو کیسے بھونڈے کیس میں نااہل کیا گیا، عوام کی طاقت ہی مسلم لیگ ن کی طاقت ہے، 21 اکتوبر کو ہماری پارٹی کی انتخابی مہم کا پہلا دن ہوگا، ہم ایک بار پھر مضبوط پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والوں کو بہت بار فیلڈ دی گئی، پاکستان کی عدلیہ نے ان اپنا قبلہ درست کرنا شروع کردیا ہے، پچھلے 10 سال سے عدالتوں کی صورتحال پر بات نہیں کروں گا سب کو معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یہ موقع ہے کہ نواز شریف کو اب باقاعدہ انصاف فراہم کرکے لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے، آج ہمیں پوری امید ہے عدالتیں ہر صورت نواز شریف کو انصاف فراہم کریں گیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version