Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم نے عام انتخابات 2024 کی تیاریاں تیز کر دیں

مرکزی الیکشن آفس میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیئے گئے۔

ایم کیو ایم کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل ،ڈپٹی کنوینر کیف الوری اور اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں انتخابی فارم پر کئے گئے ہیں۔

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی امیدواروں کا تعین کرے گا۔

پارلیمانی بورڈ کے تجویز کردہ امیدواروں کے ناموں  کنوینر ایم کیو ایم کی منظوری کے بعد فائنل کیا جائے گا۔

عوامی رابطے بہتر کرنے کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے تمام ٹاؤنز میں جلسے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے 15 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں بھی جلسہ کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے عام انتخابات میں نئے چہرے میدان میں اتاریں جائیں گے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے جلد تمام ٹاؤنز میں انتخابی دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version