نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں نگراں وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی۔
اجلاس میں ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی، بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، کابینہ ارکان کو معاشی امور سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، بارڈر کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
