امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اتوار کو غزہ میں شہید مسلمانوں کے لیے مارچ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچھ یونین کونسلز میں انتخاب ہونے جا رہا ہے، جس لیول پلئینگ فیلڈ کی بلاول بھٹو بات کرتے ہیں اس پر سب سے پہلے شب خون پی پی پی نے ہی مارا ہے، مرتضیٰ وہاب نے تین جگہوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جو رولز کی خلاف ورزی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی پی پی کی بی نہیں اے ٹیم بنا ہوا ہے، ابراہیم حیدری کی یو سی 8 سے انتخاب کروانے کے لیے تمام اختیارات استعمال کیے ہیں، بریگیڈئر حارث نواز فوری کمیٹی تشکیل دیں، جمہوریت کو یرغمال بنا کر تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے، حماس نے اپنے عقیدے اور ہمت اور طاقت کے ساتھ پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے، غزہ اس وقت پوری طرح سے تباہ حال ہے، اس وقت بدترین انسانی بحران غزہ میں پیدا ہو گیا ہے، صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے بات کرنے کی زحمت کی ہے، اسلامی ممالک کی حمایت کہاں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو غزہ میں شہید مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا مارچ کر رہے ہیں، کراچی کے تمام لوگ شریک ہوں، ہم وکلا طلبہ شوبز کے لوگوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں، اتوار کو تاریخ بنا دیں اور دنیا کو دکھا دیں کہ کراچی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ادارہ نورالحق میں ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری حافظ نعیم الرحمان کی دعوت پر ادارہ نورالحق پہنچے جہاں امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر عہدیداران نے انکا استقبال کیا۔
ملاقات میں کامران ٹیسوری اور حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار، مسائل کے حل کے لئے مشاورت کی اہمیت و ضرورت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ادارہ نور حق آیا تھا، آج بھی آیا ہوں، شہر قائد کے مسائل کے حل کے لئے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پورے صوبے اور ہر جماعت کا گورنر ہوں، کوئی بھی مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے گا، جماعت اسلامی سے بھی کہتا ہوں کہ فلاحی کاموں میں میری مدد کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
