Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی؛ عدالت کا بڑا فیصلہ

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

 جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے آئندہ کوئی پروجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کرے گا۔

ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے گا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں، گرین بیلٹس پر پارکنگ پر 5،5 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیدیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں مزید ماواکی جنگل لگائے جائیں۔

اس کے علاوہ کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف متعلقہ افسران کارروائیاں کریں، بھٹوں کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version