وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران نیب میں ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری، پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری، بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان کے شہر ہرات میں زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے پر بہت دکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیرا عظم نے کہا کہ مشکل وقت میں افغان عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کے لئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے، متاثرین کے لئے خیمے کمبل اور فلیڈ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہداہت کی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغان حکومت نے میڈیکل ٹیم اور امدادی سامان بھجوانے کی درخواست کی تھی، اور ان کی اس ہی درخواست کی بنا پر ہم امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
