Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک ایکسچینجز کے تعاون سے معاشی خوشحالی آئے گی، وزیر خزانہ

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینجز کے تعاون سے معاشی خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی لگزمبرگ اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں لگزمبرگ اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معاشی تعلقات کو بہتر اور نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی، نگراں وزیر خزانہ نے لگزمبرگ اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مابین مضبوط مالیاتی تعاون پر زور دیا۔

ملاقات میں لگزمبرگ اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے اپنے سرمایہ کاروں کے ذریعے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کا عزم کیا اور کارپوریٹ گورننس کی ترویج کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینجز کے تعاون سے معاشی نمو اور خوشحالی آئے گی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیر خزانہ سے پاکستان بزنس کونسل کے ممبران نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ارکان پی بی سی نے اسمگلنگ کی روک تھام، ڈالرریٹ اور آئی ایم ایف سے تعاون کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ خوشحال معیشت کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامات بہتر بنانا ہوں گے، مضبوط معیشت کے لیے شعبہ توانائی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

نگران وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version