محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل سے داخل ہونے جار ہا ہے ، 14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا،13 سے 17 اکتوبر تک سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اکتوبر تک پنجاب میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد،گوجرانولہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اوربعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 17 اور 18 اکتوبر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
