ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب آئیں گے تو الائنس بنیں گے، ایم کیو ایم کسی الائنس کا حصہ نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہمارے تحفظات ہیں، عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں اسی حوالے سے گئے ہوئے ہیں،ہم نے اس امید سے رضامندی کی ہے کہ کسی بھی چیز یا شخص سے جانبداری ظاہر ہو تو شفاف انتخابات کرانا ممکن کیسے ہوگا، مختلف حلقوں کی طرف سے انتخابات کی التبا کی بات بھی کی جارہی ہے، انتخابات موسم کی زد میں بھی آتے رہے ہیں لیکن ہم سب کو پاکستان کے لیے سوچنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کمزور معیشت نے بھی جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا ہے، سیاسی قوتوں کو اس موقعے پر بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاخیر کے حوالے سے ہمارا پہلا بھی کہنا تھا کہ وہ تمام لوازمات جو شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہوتے ہیں انہیں پورا کریں شفاف انتخابات ہونا ضروری ہیں اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ پاکستان کی عوام کی بڑی تعداد پہاڑی علاقوں اور سرد علاقوں میں رہتی ہے اور انہیں ووٹ دینے میں تکلیف ہوگی تو اس پر مل کر بات کی جاسکتی ہے۔
