سپریم کورٹ سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اکتوبر بروز پیر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹسز جاری کردیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر لگا ہوا ہے، اگلی سماعت پر التواء ملے گا نہ ہی ویڈیو لنک پر دلائل کی اجازت دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
