وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم نے دنیا کے ہر فورم پر مؤثر انداز میں آواز اُٹھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی نمائندے ایمبسیڈر یوسف ایم الدوبےکی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
چوہدری انوار الحق نےکہا کہ او آئی سی ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم وستم کو بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی ہندوستان کے مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اپنا اثررسوخ استعمال کرے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی واضح اور دو ٹوک الفاظ میں حمایت کی ہے، اسلامی تعاون تنظیم نے دنیا بھر میں مسلم اُمہ کے حق میں جاندار موقف اپنایا ہے۔
چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم نے دنیا کے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اُٹھائی ہے، او آئی سی 5اگست2019ء کے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اور 35-Aکے خاتمے کو واپس کرنے کے اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی تائید کی ہے، او آئی سی ممالک کو بھارت کے ساتھ معاشی تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں او آئی سی نمائندہ خصوصی یوسف ایم الدوبے نےکہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے، آئندہ بھی کشمیریوں کو اُن کا حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
یوسف ایم الدوبے نے مزید کہا کہ او آئی سی کے 57 ممالک نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے قراردادیں پاس کی ہیں، او آئی سی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
