Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہم سب سے بڑا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نےکہا ہے کہ پاکستان ہم سب سے بڑا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دل بڑا بوجھل ہے اور ہر مسلمان کا دل بوجھل ہے، ہم روشنیوں میں بیٹھے ہیں، امن میں پرسکوں بیٹھے ہیں لیکن غزا میں ہمارے فلسطینی بہن بھائی کربلا میں بیٹھے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی بہن بھائی کا پانی بند ہو چکا ہے، بجلی بند ہو چکی ہے اور گھر موت کے گھاٹ بن چکے ہیں، ان کے گھروں پر اسرائیل بمباری کر رہا ہے، یہ وہ وقت ہے جب پوری امت مسلمہ کا امتحان ہے۔

سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نےکہا کہ ایک امریکہ کے سینٹر نے کہا کہ یہ مذاہب کی جنگ ہے، اس کا واضع مطلب ہے یہ تھا کہ یہ مُسلمانوں کے خلاف جنگ ہے، یہ پورے امریکہ کی سوچ نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کو جو عمران خان کی نگرانی میں سازش تیار ہوئی تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ فوج کے اندر بغاوت دراڑ پیدا کی جائے تاکہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج کے سامنے لاکر کھڑا کر دیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان ترقی کر رہا تھا ، پھل پھول رہا تھا ، پاکستان کے دشمنوں کو تکلیف ہوئی کہ پہلے پاکستان ایک اٹیمی طاقت بن چکا ہے اور اب یہ مضبوط معیشت کی طاقت بھی بن جائے گا۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک سازش کی کہ اگر پاکستان کو گھٹنوں میں لانا ہے تو اس کی ترقی کے سفر کو پنکچر کرنا ہوگا اور وہ قیادت جو سی پیک چلا رہی اس کو ہٹانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کی نئی تحریک کا آغاز ہے،21 اکتوبر کو ہم نے جلسے میں شریک ہو کر ایک نعرہ تکبیر بلند کرنا ہے، پاکستان قوم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔

احسن اقبال نےیہ بھی کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے 9 مئی کو پاکستانی فوج پہ حملہ نہیں کیا بلکہ پاکستان کے اٹیمی پروگرام پر حملہ کیا تھا، یہ لوگ کھبی پاکستان کے عوام کے ووٹوں کے حق دار نہیں ہو سکتے۔

سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب سے بڑا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم وزیر اعظم بنیں، وزیر بنیں ،ایم این اے بنیں یا نہ بنیں پاکستان ہمیشہ رہے گا ، جو بھی پاکستان کے اوپر میلی نظر ڈالے گا ن لیگ کارکن ان کے سامنے چٹان بن کے کھڑے ہوں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version