Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ چین کیلئے روانہ

وفاقی وزیر تجارت اور صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز چین کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزارتِ تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت اور صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز چین کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے، فورم میں حکومتوں کے سربراہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق دورے کا مقصد تجارتی حجم اور کاروباری معاونت میں اضافہ کرنا ہے، وفاقی وزیر چین کے بڑے سرمایہ کاروں اور چینی ایگزم بینک کے صدرسے ملاقات کریں گے، دورے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 وزارتِ تجارت نے کہا کہ چین کے دورے میں خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل، کان کنی، الیکٹریک گاڑیوں کی پاکستانی برآمدات میں اضافے پر توجہ دی جائے گی اور شمسی پینل اور ای-کامرس میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ ہوگی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کوفکو کے صدر کے ساتھ ملاقات بھی طے شدہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version