Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‏نگراں وزیرِ اعظم رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن-پنگ کی دعوت پر 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے بیجنگ، چین کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو “کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے” کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت اور صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز بھی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔

وزارتِ تجارت کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز کے دورے کا مقصد تجارتی حجم اور کاروباری معاونت میں اضافہ کرنا ہے، وفاقی وزیر چین کے بڑے سرمایہ کاروں اور چینی ایگزم بینک کے صدرسے ملاقات کریں گے، دورے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزارتِ تجارت نے کہا کہ چین کے دورے میں خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل، کان کنی، الیکٹریک گاڑیوں کی پاکستانی برآمدات میں اضافے پر توجہ دی جائے گی اور شمسی پینل اور ای-کامرس میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ ہوگی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کوفکو کے صدر کے ساتھ ملاقات بھی طے شدہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version