Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 دہشتگرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں1 سپاہی شہید ہوگیا جبکہ 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور 8زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالحکیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

 آپریشن میں فائرنگ کےتبادلےمیں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد تخریب کاری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کو تعاون کا یقین بھی دلایا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version