شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے سپاہی عبد الحکیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق32 سالہ شہید سپاہی عبدالحکیم کا کی نماز جنازہ آبائی علاقے جعفرآباد میں ادا کی گئی، سپاہی عبد الحکیم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی عبدالحکیم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسر،شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 دہشتگرد ہلاک، 1 سپاہی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالحکیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں جبکہ آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد تخریب کاری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کو تعاون کا یقین بھی دلایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
