مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے انصاف اور انسانیت پسند عوام بےگناہوں کا خون بہنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں جبکہ ہسپتالوں، قافلوں، نہتی آبادیوں پر حملے بہادروں اور قانون پر چلنے والی اقوام کا شیوہ نہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے، اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ محصور فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے جبکہ اسلامی دنیا امن کے قیام، تنازعہ فلسطین کے منصفانہ حل اور محصور فلسطینیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
