کراچی، لاہور اور اسلام اباد ائیرپورٹ سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں کو اسلام اباد اور ملتان کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئیں، اسلام آباد گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 ، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کی گئیں۔
موسم کی خرابی کے باعث ائیر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہ ہو سکی، اسی طرح مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 ، ائیر سیال کی لاہور سے دمام کے لیے پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743، کراچی لاہور کی پروازیں پی ایف 143، پی ایف 144، کراچی اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125 پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں۔
ادھر لاہور ائیرپورٹ پر بارش کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی مشکل کا سامنا رہا جس کے باعث مختلف پروازوں کو ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
علاوہ ازیں لاہور میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد فضائی آپریشن بحال کرکے چین، جدہ اور بینکاک جانے والی پروازیں روانہ کردی گئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
