Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے، فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تہذیبی اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی بگڑتی صورتحال او آئی سی اور رکن ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں، نگران وزیر خارجہ 18 اکتوبر کو او آئی سی اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 583 بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

غزہ سے نقل مکانی  کرنے والے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی۔

لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے  بھی اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا  جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version